چیچہ وطنی : شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کرلی
منظور احمد نے اپنی بیوی جنت بی بی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیا۔
چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 30 نومبر 2022 – اختر سردار ) تھانہ کسووال کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 117 بارہ ایل کےرہائشی منظور مسلم شیخ نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی.
تفصیلات کے مطابق منظور احمد نے اپنی بیوی جنت بی بی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیا. قتل کرنے کے بعد قاتل شوہر نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچی۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس واقعہ کی تفتیش میں مصروف عمل ہے جبکہ حقیقی بیٹے عمر فاروق نے کسی بھی قسم کی پولیس کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے.