ساہیوال : غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن

ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل کی سربراہی میں عارف والا روڈ پر بننے والی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کی گئی اور متعدد غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کو سیل کر دیا گیا۔

جن کالونیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ان میں کھوکھر ٹاؤن 114 نو ایل ، موسیٰ بلاک 108 نو ایل، تاج محل 100 نو ایل اور گلشن جمیل 101 نو ایل شامل ہیں۔

کاروائی کے دوران غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے فلیکسز کو ہٹا دیا گیا اور گیٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی اور سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔

بعد ازاں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ذائقہ ان کمرشل مارکیٹ بائی پاس 87 نو ایل کو سیل کر دیا گیا اور وہاں جاری کام کو بھی فوری بند کروا دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.