پنجاب لوک لہر کے زیراہتمام زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ریلیاں

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز ) زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب لوک لہر کے زیراہتمام جوگی چوک سے حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے دربار تک ریلی نکالی گئی۔
دربار میں بہاولنگر، بورے والا، وہاڑی،خانیوال، ساہیوال، پاکپتن کی ضلعی تنظیموں کی ریلیاں اکھٹی ہوئیں۔ شرکاء نے پنجابی زبان کو پنجاب کی تعلیمی، دفتری اور قومی زبان بنانے کے لئے جلسہ منعقد ہوکیا۔
بعدازاں دربار پر چادر پوشی اور پنجابی زبان کی ترویج وترقی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین لوک لہر قسور مبارک بٹ نے کہا کہ جگہ جگہ عوام کی طرف سے ریلیوں کا استقبال پنجاب کے عوام کی اپنی ماں بولی سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔
یہ عوامی طاقت قانون سازی کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ پنجابیوں کے بنیادی حق پنجابی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے۔
پنجاب میں پرائمری سے گریجویشن تک ذریعہ تعلیم پنجابی کو بنایا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پنجاب کے تہذیبی، ثقافتی، علمی، ادبی اور سماجی پس منظر سے پنجابی زبان کے وسیلہ سے جڑ کر اپنے مسقبل کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں۔