چیچہ وطنی: سوشل ورکر کو گرلزپرائمری سکول کا رقبہ واگزارکروانا مہنگاپڑگیا
چیچہ وطنی نیوز (عثمان چیمہ سے) چک نمبر 38 چودہ ایل کے سوشل ورکر رضوان علی وتھرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ اوربہن چارہ لینے بیل گاڑی پرجا رہی تھیں کہ ملزم اخلاص عرف گاما جو کہ قبضہ مافیا چک نمبر38 چودہ ایل کے سرغنہ عطاء محمد کا بیٹا ہے، نے اپنے خونخوار کتوں کو ماں بیٹی پر چھوڑ دیا.
حملہ خونخوار اور بوہلی کتوں سے کیا گیا جس میں دونوں خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں تاہم ان کے پالتو کتے کو جو کہ بیل گاڑی کے ہمراہ کھیتوں کوجارہاتھا، خونخوار کتوں نے چیرپھاڑ ڈالا.
سوشل ورکررضوان علی وتھرا سمیت متاثرہ خواتین اور اھل علاقہ نے ڈی پی او ساہیوال، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.