چیچہ وطنی : حیات آباد میں جعلی پیر کی دم درود کی آڑ میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں پیر نے دم درود کی آڑ میں سولہ سالہ لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی مرزا اسلم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو فوری گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چک 39 بارہ ایل کا رہائشی ملزم دم کرنے کے بہانے حیات آباد میں لڑکی کے گھر آیا تھا۔

ملزم نے لڑکی کو اکیلے پا کر دبوچ لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے میڈیکل کیلئے متاثرہ لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.