ضلعی انتظامیہ ساہیوال کا مارچ میں جشن بہاراں منانے کا اعلان

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ضلعی انتظامیہ نے عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کیلئے مارچ میں جشن بہاراں منانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ماضی کی طرح مختلف تفریحی پروگرام منعقد ہونگے۔

جشن بہاراں کے ساتھ ساتھ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت شجر کاری کی مہم بھی جاری رہے گی جس میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے اور عوام بھی شریک رہیں گے۔

جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کی۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کے پروگرامز سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ جشن بہاراں میں محفل موسیقی، ٹیبلو، فوڈ سٹریٹ، ڈاگ شو، قوالی اور پھولوں کی نمائش جیسے پروگرام شامل کیے جائیں گے جن سے عوام کو صحت مند تفریح حاصل ہوگی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.