ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک کا کنعان پارک کا دورہ
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک نے کنعان پارک کا دورہ کرتے ہوئے پارک میں موجود چڑیا گھر کی بحالی کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل اور ڈی جی پی ایچ اے محبوب احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پارک میں موجود جانوروں کی خراب صحت پر ناراضگی کا اظہار کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کو ہدایت کی کہ جانوروں کی ویکسینیشن کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پارک عوام کو نہ صرف تفریحی سہولیات فراہم کرتے ہیں بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو فائدہ بھی پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے پارک اورمنی زو میں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی پارک اور زو میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے محکمہ والڈ لائف کو ہدایت کی کہ زو میں موجود جانوروں کی ویکسی نیشن کی جائے تاکہ انہیں بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے منی زو میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہریوں کی زیادہ تعداد پارک آئے۔