کسووال: کھلے مین ہول خطرے کی گھنٹی

چیچہ وطنی سٹی نیوز: کسووال کے نواحی گاؤں 4چودہ ایل یونین کونسل نمبر 73 کے گیٹ کے ساتھ کھلے مین ھول کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق کسووال کے نواحی گاؤں 4چودہ ایل میں یوں تو پورے گاؤں میں گڑوں کے مین ہولز کے اوپر ڈھکن موجود نہیں لیکن دفتر یونین کونسل 73 کے گیٹ کے دائیں اور بائیں 2 کھلے مین ھول کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں.

واضح رہے یہاں سے گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور گورنمنٹ پرائمری سکول کے سینکڑوں طلباء و طالبات گزرتے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوارحادثہ پیش آسکتا ہے.

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فی الفور مین ھول پر ڈھکن لگوانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.