رہنما پی ایم ایل این شاہد منیر جٹ کی کسووال پریس کلب رجسٹرڈ آمد
چیچہ وطنی نیوز: رہنما پی ایم ایل این شاہد منیر جٹ کی کسووال پریس کلب رجسٹرڈ آمد، کسووال کے سینئر صحافی ڈاکٹر ایم اے جاوید، صدر پریس کلب رجسٹرڈ اختر سردار، راو عبدالرحمان بلو اور دیگر صحافی برادران سے ملاقات۔
چوہدری شاہد منیر جٹ نے سانحہ ساہیوال کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خون کی ھولی جس نے بھی کھیلی ان کو منتقی انجام تک پہچانا چاہیے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ھو چکی ھے، اب قوم پر منی بجٹ غریب کے لئے اور مشکلات لے کر آئے گا۔
حکومت کا وزیراعظم کہتا ھے ساہیوال میں ظلم ھوا وزیر کہتا ھے وہ دہشت گرد تھے، ان کے آپس کے بیان ھی مخالفت کر رھے ھیں ایک دوسرے کی کسی نے ان کی مخالفت کیا کرنی۔
آخر میں انہوں نے سانحہ ساہیوال پر انصاف کی دعا کی اور ملک پاکستان کی سلامتی کی دعا کی۔