کسووال: شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، دلہے کے باپ کا انتقال

چیچہ وطنی نیوز: جہاں بجتی ہے شہنائی وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں، کسووال کے نواحی گاوں 4 چودہ ایل میں شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی.
تفصیلات کے مطابق 4 چودہ ایل کے رہائشی محمد فیاض ڈوگر عرف فیاجی انتقال کر گئے جن کے بیٹے شاہد کی آج شادی تھی، گھر میں خوشی کے ماحول میں ایک دم خبر ملنے پر کہرام مچ گیا اور پورے گاوں میں غم کی لہر، پورا گاوں افسردہ، انکی نماز جنازہ آج مورخہ 23 دسمبر بروز اتوار4 چودہ ایل میں ادا کی جائے گی.