چیچہ وطنی نیوز: پٹرولنگ پولیس کوٹلہ ادیب شہید نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی
چیچہ وطنی نیوز: پٹرولنگ پولیس کوٹلہ ادیب شہید کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق رات 10 بجے کے قریب محمد اعظم اور محمد خالد شہر سے گاؤں جا رہے تھے کہ 107 بارہ ایل کے قریب 3 نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی۔
پٹرولنگ پولیس کوٹلہ ادیب شہید کے ظہور احمد اے ایس آئی معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے، ان کو اس واقعے کی اطلاع ملی تو ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل اور ایک عدد موبائل فون چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کو قبضے میں لے کر تھانہ صدر منتقل کردیا گیا.
Comments are closed.