اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا، میجر ر غلام سرور

کسووال پریس کلب رجسٹرڈ : پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر میجر(ر)محمد غلام سرور نے کہا ہے کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گاتاکہ عوام اور اداروں کے درمیان گڈ گورنس قائم ہوسکے ۔پارٹی کارکنوں کو باشعور،باوقار بنایا جارہا ہے ۔

علاقائی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی ،وہ وقت دور نہیں جب ہر پارٹی کارکن کی عزت ہوگی۔ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم اور بااختیارپارٹی ورکرز کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔عوام بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں ۔منتخب نمائندوں کی عزت ہوگی اور بلدیاتی ادارے مکمل بااختیار ہوں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر میجر(ر)محمد غلام سرور نے گزشتہ روز کسووال پریس کلب رجسٹرڈ میں سینئر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی قبضہ مافیا سے 88 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرائی۔

ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو رہی ہے ۔علاقائی سطح پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم طریقے سے پارٹی ورکرز کو بااختیار ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔عوام بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں ۔منتخب نمائندوں کی عزت ہوگی اور بلدیاتی ادارے مکمل بااختیار ہوں گے ۔ میجر(ر)محمد غلام سرور نے مزید کہا کہ خارجہ محاز پر جو ڈومور کہتے تھے اب وہ مذاکرات کے لئے بھیک مانگتے ہیں اور تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پوزیشن کو عالمی سطح پر بہتر کیا ۔مظبوط پاکستان خطے کے لئے اہم ہے ۔بعدازاں میجر(ر)محمد غلام سرور کی کسووال پریس کلب رجسٹرڈآمد پر صدر اختر سردار چودھری و دیگر عہدیدران و ممبران الحاج ایم اے جاوید ، راجہ ذوالفقار عباسی ، خالد جاوید اختر، رانا خالد جاوید،محمد عمران،محمد طارق بھٹی ودیگر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں صدر ویسٹ پنجاب بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.