ملک ندیم کامران کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پیغام

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ترجمان مسلم لیگ ن ساہیوال) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ساہیوال کے شہریوں کی خدمت اور ترقی کا سفر ساڑھے تین سال پہلے جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کرے گی اور شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے شہریوں کو عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ عید الفطر کے مبارک موقع پر ہمیں ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنی چاھئے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے مسلم لیگی دور میں شروع کئے گئے میگا پراجیکٹس ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔ ملک ندیم کامران نے کہا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن، جھال روڈ اوور ہیڈ برج، ساہیوال بائی پاس اور سٹی امپرومنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کو مکمل کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور جھال روڈ اوور ہیڈ برج کے لئے 10 کروڑ اور بائی پاس پر کام تیز کرنے کے لئے 20 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ بھی منظور کروائی گئی ہے۔

ملک ندیم کامران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی ترقی کے لئے نئے میگا پراجیکٹ بھی شروع کئے جائیں گے جس سے ساہیوال کے شہریوں کو مزید سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں کے غیور عوام نے ہمیشہ نواز شریف کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جس پر پارٹی کو فخر ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومت کے ھاتھ مضبوط کریں تاکہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے۔

Follow us on Facebook

Chichawatni News