ملک نعمان احمد لنگڑیال کا صدر بازار چیچہ وطنی کا دورہ

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے تاجروں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں بڑھی جو نظر بھی آرہی ہے۔ آج میں نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور بازاروں میں خریدوفروخت کیلئے آنے والوں کا رش دیکھا۔

اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ عوام خوشحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف منظم سازش کے ذریعے مہنگائی کا واویلہ کیا جارہا ہے۔ ہماری گورنمنٹ تاجر برادری کے ساتھ ہے۔ ہماری اولین ترجیح تاجر برادری ہے۔

تاجر برادری کی وجہ سے ملک کا پہیہ چل رہا ہے۔ حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرے گی اور ہماری گورنمنٹ کے ساتھ جو مسائل ہیں انکو حل کرے گی۔

یوریا کھاد کا بحران تھوڑا مس مینجمنٹ کی وجہ سے پیدا ہوا۔ یوریا کھاد میں ہم خود کفیل ہیں۔ آلو کی فصل کی پیداوار زیادہ ہوئی جسکی وجہ سے یوریا کھاد کا استعمال زیادہ ہوا۔ اب یوریا کھاد وافر مقدار میں کنٹرول ریٙٹ پر مہیا کی جارہی ہے۔

ہمار ی گورنمنٹ زمینداروں کیلئے مثالی حکومت ہے۔ زمیندار طبقہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوچکا ہے۔ سابق ادوار میں زمیندار بے بس اور پس کر رہ گیاتھا۔ آج زمینداروں کو فصلوں اور جنسوں کے بہترین ریٹس مل رہے ہیں۔

اس موقع پر انکے ہمراہ سابق ضلعی نائب ناظم ملک فیصل لنگڑیال، شیخ خالد محمود، شیخ افتخار، سید ظفر اقبال شاہ، احتشام علی، رانا محمد شاہد۔، محمد فاروق گجر ایڈووکیٹ، افتخار بلال اور رب نواز تھے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.