ساہیوال میڈیکل کالج میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال میڈیکل کالج کی ٹیچنگ فیکلٹی نے میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔

انتخاب کے مطابق پیٹرن ان چیف ڈاکٹر ہارون الرحمن گیلانی، صدر ڈاکٹر ساجد مصطفی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر شفیق الرحمن لنگڑیال، نائب صدر ڈاکٹر احمد ذیشان جمیل، لیڈی نائب صدر ڈاکٹر فریحہ نیاز، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حافظ محمد امجد، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حسام رحم (بیسک سائنسز) اور ڈاکٹر عماد اصغر (کلینکل) ہونگے۔

اسی طرح ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد سلیم اختر، میڈیا اینڈ انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر حصیف رضا اوراکیڈمک سیکرٹری ڈاکٹر سعیدہ بانو ہونگے۔

ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد فکیلٹی کو درپیش مسائل حل کرنا اور میڈیکل کالج میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.