ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا،انٹامالوجسٹ صارفہ عاشق کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران سے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 جنوری سے 02 فروری تک ڈینگی کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران سی ای ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں ڈینگی کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیاہے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر سرویلنس کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہر ٹیم روزانہ 25 سے 30 گھروں کو چیک کر رہی ہے۔ اسی طرح آوٹ ڈور ٹیمیں بھی کباڑخانوں، قبرستانوں اورمختلف سائیٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں اور ساہیوال میں کہیں سے بھی ڈینگی مچھر یا لاروا برآمد نہیں ہوا اور 2022 میں ابھی تک ڈینگی سے متعلق کوئی کمپلینٹ وصول نہیں ہوئی۔