میاں چنوں : باؤلی بھینس کا دودھ پینے سے 7 افراد کی حالت خراب

میاں چنوں ( چیچہ وطنی نیوز – 7 نومبر 2021 – محسن یعقوب) میاں چنوں کے نواحی گاؤں 124 سیون ای آر میں باؤلی بھینس کا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین سمیت 7 افراد کی حالت خراب ہو گئی.

ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متاثرین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا. تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے. ڈیوٹی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بھینس کو باؤلے کتے نے کاٹا تھا جسکا دودھ پینے سے متاثرین کی حالت غیر ہوئی.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.