چیچہ وطنی : چھ سالہ بچی لاپتہ، پولیس سرچ آپریشن جاری

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز- 23 نومبر 2021 – ارشد فاروق بٹ ) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 110 سیون آر سے 6 سالہ ادیبہ مبارک ولد مبارک علی انصاری بروز سوموار 22 نومبر شام 6 بجے گھر سے اچانک لاپتہ ہے۔
بچی نے سرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ بچی گھر سے انڈے خریدنے گئی، لیکن کچھ فاصلے پر ماموں کے بیٹے نے واپس بھیج دیا. تاہم بچی گھر نہیں پہنچی.
اگر کسی کو ملے یا کوئی معلومات ہو تو مہربانی کرکے اس نمبر پر اطلاع دیں۔ والدین بہت پریشان ہیں اور مساجد میں اعلان کیے جا رہے ہیں۔ رابطہ نمبر 03490668511
پورا گاؤں اس بچی کی گمشدگی کی وجہ سے نہایت غم اور افسردگی میں مبتلا ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے۔ پولیس سرچ آپریشن میں مصروف ہے تاہم کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گاوں والوں کے مطابق ابھی تک کوئی بھی سامنے نہیں آیا جس نے بچی کو کسی کے ساتھ یا اکیلے جاتے دیکھا ہو۔ گاوں کے ساتھ ہی نہر اور جنگل ہے جس کی وجہ سے تلاش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو سراغ رساں کتوں کی مدد لینی چاہئے. متاثرہ خاندان بہت غریب ہے اور اہل ثروت لوگوں کو سامنے آنا چاہیے. گاؤں کے ہر فرد سے اپیل ہے خصوصی طور پہ اپنا ٹائم نکال کر اس بچی کو تلاش کرنے میں مدد فرمائیں۔ اور گردو نواح میں تلاش کے لیے علاقے بانٹ لیں۔ ویران جگہوں اور خالی گھروں کو ضرور وزٹ کریں۔