ساہیوال میں الیکٹرک بائیک کی تیاری خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنرمحمداویس ملک نے کہاہے کہ ساہیوال میں الیکٹرک بائیک کی تیاری خوش آئندبات ہے. حکومت سیلز والیکٹرک پارٹس ٹیکسزمیں رعایت دیکرصنعت کاروں کو ریلیف فراہم کررہی ہے.
الیکٹرک بائیک سے فضائی آلودگی میں خاطرخواہ کمی واقع ہوگی. وہ یہاں سمال انڈسٹریزاسٹیٹ میں ایم ایس گروپ آف انڈسٹریز کادورہ کررہے تھے. چیئرمین ایم ایس گروپ چوہدری محمدحسین زاہد نے الیکٹرک با ئیک کا پلا نٹ معائنہ کرایا.
ڈپٹی کمشنرنے مقامی سطح پر الیکٹرک بائیک کی مینوفیکچرنگ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ الیکٹرک بائیک سے جہاں عوام کو مزید سستاسفرمیسرآسکے گا وہیں ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوگی.
ڈپٹی کمشنرمحمداویس ملک نے چیئرمین ایم ایس گروپ چوہدری محمدحسین زاہدکواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی. چیئرمین ایم ایس گروپ چوہدری محمدحسین زاہد نے کہاکہ الیکٹرک بائیک سے ناصرف انفرادی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا.