ای خدمت مرکز فرید ٹاؤن ساہیوال میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل نے ای خدمت مرکز فرید ٹاؤن ساہیوال میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ای خدمت مرکز عوامی خدمت کا منصوبہ ہے اور یہاں شہریوں کی سہولت کے لیے 134 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای خدمت مرکز میں نادرا کاؤنٹر کے قیام سے ساہیوال کے شہریوں کو اب یہ سہولت شہر میں تین جگہوں پر میسر ہو گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ) محمد وسیم بھٹی، فیصل ممتاز سینئر پروگرام منیجر (پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ) اور نادرا زونل انچارج عمران صدیق بھی موجود تھے۔

انچارج ای خدمت مرکز کیپٹن (ریٹائر) مدثر منظور نے اے ڈی سی جی کو تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای خدمت مرکز فرید ٹاؤن ساہیوال سے نادرا کے نئے شناختی کارڈ کا اجراء، ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ، شناختی کارڈ کی تجدید و ترمیم، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، اور جووینائیل کارڈ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اے ڈی سی جی نعمان افضل نے کہا کہ نادرا کاؤنٹر کا قیام عوام الناس کے لئے بہت خوش آئند ہے جہاں صاف ستھرے ماحول میں خدمات کی فراہمی ممکن ہو گی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.