نادرا آفس چیچہ وطنی میں شام کی شفٹ کا دوبارہ آغاز

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) رہنما پاکستان تحریک انصاف رائے حسن نواز خاں اور ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال خاں کی کوششوں سے نادرا آفس چیچہ وطنی میں شام کی شفٹ کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا نعیم احمد خاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا چیچہ وطنی نے بتایا ہے کہ نادرا آفس میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے سیکنڈ شفٹ بند کر دی گئی تھی۔ جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔
گزشتہ دنوں ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال خاں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نہ صرف سیکنڈ شفٹ میں سٹاف منظور کروایا بلکہ مورخہ یکم اپریل 2022 سے شفٹ کا دوبارہ آغاز بھی کروا دیا ہے۔
اہلیان چیچہ وطنی نے رائے حسن نواز خاں اور رائے مرتضیٰ اقبال خاں کے اس احسن قدم کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔