چیچہ وطنی: نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی کی کوشش، بہادر شخص نے ڈاکوؤں کو دبوچ لیا

چیچہ وطنی: نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی کی واردات کے دوران بہادر شخص نے ڈاکوؤں کو قابو کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 6 گیارہ ایل کا رہائشی محمد یاسین اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی بہن کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کپڑے وغیرہ ٹھیک کرنے کے لئے سڑک کے اوپر رکے ہی تھے کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یاسین سے موٹر سائیکل چھینی، اس کی بیوی سے پرس اور ان دونوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے لگے تو یاسین نے ڈاکوؤں کو دھکا دے کر نزدیکی درخت میں دے مارا.

اسی اثناء میں ڈاکوؤں نے فائر کیا جو سائیڈ سے نکل گیا جس پر یاسین نے زخمی ڈاکو کو ہیلمٹ دے مارا اور ان سے گتھم گتھا ہو گیا۔
اسی دوران لوگ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر درگت بنانے کے بعد حوالہ پولیس کردیا.

ذرائع کے مطابق ڈاکو قریبی گاؤں 9 گیارہ ایل بمبی کے رہائشی ہیں، پولیس تھانہ ہڑپہ نے ڈاکوؤں کو پابند سلاسل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے. ڈاکووں کے نام امداد عرف مادو ،اللہ بخش عرف بکھو سکنہ 9 بمبی شناخت ہوئے ہیں.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.