مائنس بزدار پر ترین گروپ متفق ہے، ملک نعمان لنگڑیال

جہانگیر ترین گروپ کے متحرک رکن ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ گروپ کے تمام ارکان مائنس بزدار پر متفق ہیں۔ اس کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ترین گروپ نےجہانگیر ترین کو فیصلے کا اختیار دے دیا ہے۔

ہمارےساتھ مختلف جماعتوں نےرابطہ کیا ہے۔ آج ہماری جماعت کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیرترین گروپ مضبوط اتحاد ہے۔ ہم سب ایک فیملی ہیں۔ گروپ کےتمام ممبران جہانگیر ترین کےفیصلے پر آمین کہیں گے۔

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جہانگیر ترین جس قسم کابھی فیصلہ کرینگے ہم سب ان کیساتھ چلیں گے۔

علیم خان نےکل ہمارے گروپ کو جوائن کیا ہے۔ جہانگیرترین جوفیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہوگا۔ ہم جہانگیر ترین کی لیڈر شپ میں متفق ہیں۔ علیم خان کو بھی کہا ہے کہ گروپ کا حصہ ہیں تو جہانگیر ترین کے فیصلوں کے پابند ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کی تعداد تیسرے نمبر پر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.