پاکپتن ہسپتال میں نرسز کی لڑائی، مکوں تھپڑوں کا آزادانہ استعمال
پاکپتن ( چیچہ وطنی نیوز – 7 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ ) ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن میں نرسز آپس میں لڑ پڑیں، لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر مکوں تھپڑوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں نرسوں کی لڑائی کو دیکھنے کے لئے مریض اور ان کے لواحقین اکٹھے ہو گئے. بعد ازاں نرسوں کی لڑائی ہسپتال عملے نے ختم کروا دی. لڑائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.