چیچہ وطنی : تھانہ اوکانوالہ پولیس کی بروقت کارروائی مغوی لڑکی بازیاب، تین ملزمان گرفتار

چیچہ وطنی نیوز : تھانہ اوکانوالہ بنگلہ پولیس کی بروقت کارروائی، مغوی لڑکی کو بازیاب کروا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ایچ او تھانہ اوکانوالا بنگلہ رانا امتیاز احمد اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی مسمات ( ن) جس کوتین ملزمان حفیظ، معاذ سکنہ 88 بارہ ایل اور ملزم ابوبکر سکنہ 35 بارہ ایل نے اغوا کر لیا تھا.

مغویہ کے ورثاء نے پولیس کو رپورٹ کی جس پر فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے ٹریس کرکے ملزمان کی حراست سے مغویہ کو بازیاب کروا لیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.