چیچہ وطنی: اوکانوالہ روڈ پرچوری کی واردات

چیچہ وطنی نیوز: چیچہ وطنی اوکانوالہ روڈ پر واقع شانی فوٹو سٹوڈیو میں چوری کی واردات . چور لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کیمرے و دیگر سامان چرا کر لے گئے ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف سرور اور کرائم سین ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق چور رات گئے دکان کے عقب راحت پارک والی سائیڈ سے چھت کے اوپر چڑھے اور آہنی ہتھوڑے سے لکڑی کا دروازہ توڑ کر دکان کے اندر داخل ہوئے ۔

چوروں نے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور دیگر سامان چرا لیا۔ مالک دکان محمد اکرم عرف شانی کے بیٹوں نے جب الصبح دکان کھولی تو دراز وغیرہ کھلے ہوئے تھے، جب دکان کا جائزہ لیا گیا تو دکان کی بالائی منزل سیڑھی کا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا جبکہ چور جاتے ہوئے اپنا ہتھوڑا بھی وہیں چھوڑ گئے.

واضح رہے کہ چیچہ وطنی سٹی اور گردو نواح میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بنتی جارہی ہیں ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.