ڈرگ کنٹرولر اوکاڑہ ڈویژنل ٹاسک فورس کی رکن میڈم صدف کرونا کے باعث انتقال کر گئیں

اوکاڑہ ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) ڈرگ کنٹرولر اوکاڑہ اور ڈویژنل ٹاسک فورس کی رکن میڈم صدف کرونا کے باعث ڈاکٹر اسپتال لاہور میں انتقال کر گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرولر اوکاڑہ و ساہیوال ڈویژن کی رکن ٹاسک فورس میڈم صدف کی کرونا رپورٹ پازیٹو آنے پر انہیں ساہیوال ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا.

جہاں پر حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر انہیں ڈاکٹر اسپتال لاہور ایڈمٹ کیا گیا. ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں میڈم صدف کرونا کی بیماری سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں.

میڈم صدف نے ڈرگ کنٹرولرکی سیٹ پر پاکپتن، ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور اوکاڑہ میں اپنی خدمات سر انجام دیں. میڈم صدف ریٹائرڈ پروفیسر تعلیم الفت رسول کی صاحبزادی تھیں.

میڈم صدف ایک متحرک آفیسر تھیں. دوران سروس انہوں نے ڈرگ ایکٹ کے تحت انہوں نے متعدد میڈیکل سٹورز سیل کیے اور ادویات کے حوالے سے کوتاہی پر متعدد فارمیسیز کو جرمانے کیے.

گرلز کالج روڈ ساہیوال میں ان پر ایک بار قاتلانہ حملہ بھی ہوا. نا معلوم کار سواروں کی فائرنگ سے ان کی کار کے شیشے ٹوٹ گئے جس کا مقدمہ تھانہ فتح شیر میں درج کیا گیا تھا. میڈم صدف کار میں اپنی بہن، اپنے اسسٹنٹ اور ڈ رائیور کے ہمراہ ہڑپہ جا رہی تھی.

جب ان کی کار گرلز کالج کے قریب پہنچی تو ان کے تعاقب میں آنے والی کار میں سوار نا معلوم افراد نے میڈم صدف کی کار پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے تھے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.