اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

اوکاڑہ ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود چک 53 ٹو ایل میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق چک 53 ٹو ایل کے قریب دو نامعلوم ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے . ڈاکوؤں کا گشت پر مامور پولیس پارٹی سے آمنا سامنا ہو گیا.
نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ کردی. کراس فائرنگ کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ڈاکو کی تلاش شروع کردی ہے. پولیس نے جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے. ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی .