سید صمصام علی شاہ بخاری کا اوکاڑہ یونیورسٹی میں ریسرچ کمپلیکس کا افتتاح
اوکاڑہ ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) صوبائی وزیرجنگلی حیات، ماہی پروری واشتمال اراضی پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں ماہی پروری اور شہد کی مکھیوں کے ریسرچ کمپلیکس کا افتتاح کردیا.
سید صمصام بخاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کی جانب سے کی جانے والی تحقیق ملکی ترقی کےلیے نہایت اہم ہے. ہم صوبے بھر میں جانوروں کی افزائش نسل کے لیے سنٹر قائم کر رہے ہیں.