کورونا ویکسینیشن سے انکاری شہریوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – 6 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ ) سیکرٹری ٹورازم کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے پنجاب حکومت کیطرف سے ضلعی انتظامیہ ساہیوال کو فری ہینڈ دیدیا۔ محکمہ صحت کے افسران کو دوسری ڈوز کی رفتار بڑھانے کا حکم

سیکرٹری ٹورازم کی زیر صدارت ریچ ایوری ڈور مہم کے دوسرے مرحلے کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے مہم کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے بارے میں بریفنگ دی۔

اے ڈی سی آر عاصم سلیم، محکمہ صحت، بہبود آبادی، تعلیم اور کالجز کے افسران کی شرکت۔ کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی تعلیمی اداروں، مارکیٹس، شادی ہالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ اومی کرون لہر کے بعد غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

50 سال سے زائد عمر افراد کو بوسٹر ڈوز جلد از جلد لگائی جائے۔ ویکسینیشن سے انکاری تعلیمی اداروں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس کو سیل کیا جائے۔

ویکسینیشن کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔ مہم میں غفلت اور فرضی اعدادوشمار کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے۔ ضلع میں مہم کی خود نگرانی کررہا ہوں۔ افسران کو نوویکسینیشن نو سروس مہم پر عمل ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.