تعلیمی اداروں میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ساہیوال ٹیچرز کمیونٹی) سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد کی نگرانی میں تعلیمی اداروں میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے گئے-

مرکزی تقریب کمپری ہنسو سکول وکالج میں منعقد کی گئی اور ریلی گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس ہائی سکول سے نکالی گئی جس کی قیادت سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے کی-

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری یسین خان بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے- ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں طلبا وطالبات نے پاک افواج سے اظہار محبت کیلئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "پاک فوج ہمارافخر” ، "فوج ہے تو ہم ہیں” ، "پاک فوج زندہ باد” اور "پاک افواج کیخلاف غلط بات قبول نہیں” سمیت دیگراظہار یکجہتی پر مبنی تحریریں درج تھیں-

اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ و طالبات کو ففتھ جنریشن وار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی اور پاک افواج کی ملک و قوم کے دفاع کیلئے قربانیوں سے روشناس کروایا-

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.