ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

شارجہ (چیچہ وطنی نیوز – 26 اکتوبر 2021 – سعد رمضان) پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ہے. پاکستان نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا.

پاکستان کی شاندار فتح کے بعد ملک کے تمام شہروں میں جشن کا سماں ہے. مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق کپتان بابراعظم نے اپنی پہلی گیند پر شاندار چوکا لگا کر بیٹنگ کا آغاز کیا. اور پہلے کھلاڑیوں کی پارٹنر شپ چھٹے اوور تک چلی. ٹیم کے کپتان بابر اعظم نو رنز بنا کر چھٹے اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے.

اس کے بعد فخر زمان اور محمد حفیظ آؤٹ ہوئے. محمد رضوان بھی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے. عماد وسیم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اورآصف علی نے چھکوں اور چوکوں سے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا. اور جیت پاکستان کے حصے میں آئی.

پاکستان کی جیت کے بعد انٹرنیٹ میمز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور پاکستانی کرکٹ شائقین سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگا کر نیوزی لینڈ کا مذاق اڑا رہے ہیں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.