یوم پاکستان اور جشن بہاراں منانے کی تیاریاں مکمل

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے یوم پاکستان اور جشن بہاراں منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر تقریبات مال منڈی گراونڈ میں ہونگی.

جشن بہاراں کی تقریبات 23 مارچ کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہیں گی۔ تقریبات کا آغاز قومی پرچم لہرانے کی خصوصی تقریب سے ہوگا جس میں کمشنر علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک پرچم کشائی کریں گے.

تقریب میں سکولوں کے بچے ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کریں گے. ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے بتایا کہ جشن بہاراں تقریبات کی خاص بات نیزہ بازی کے مقابلے ہیں اس کے علاوہ روایتی کھیل اور ثقافتی پروگرام بھی تقریبات کا حصہ ہونگے.

انہوں نے مزید بتایا کہ ان تقریبات کو شایان شان منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے بہترین انتظامات کرنے اور فیمیلیز کے لئے علیحدہ اینکلوزرز بنانے کی ہدایت کی ہے. ڈپٹی کمشنر اویس ملک نے کہا کہ جشن بہاراں سے عوام خطے کے عظیم ثقافتی ورثے سے روشناس ہونگے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.