یوم پاکستان پر ساہیوال میں پرچم کشائی کی تقریب

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) حکومت پنجاب کا 23 مارچ کو شایان شان طریقے سے منا نے کامقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور نئی نسل تک بزرگوں کی قربانیوں کو پہچانا ہے.

پاکستان عطیہ خداوندی ہے اس کی حفاظت ہم سب کا ملی ومذہبی فریضہ ہے، پاکستان کی ترقی میں ہی ہماری ترقی وبقاء کا راز پوشیدہ ہے-

ان خیالات کااظہار سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرمحمدارشد نے مال منڈی گراؤنڈ میں منعقدہ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات کی طرف سے بہترین ملی نغمہ پیش کرنے پر ان کو شاباش دیتے ہوئے کیا-

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیکر حاصل کیا ہے. 23مارچ ہمارے اس عزم پر مزید پختہ کرتا ہے کہ ہم اس دھرتی کی حفاظت اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے –

انہوں نے کہاکہ ضلع بھرکے تمام تعلیمی اداروں میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ بحیثیت پاکستانی ہم سب قیام پاکستان کیلئے جد و جہد کر نے والوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.