پیکا آرڈیننس آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے، زاہد اقبال

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) مسلم لیگ کے سینئر رہنما سابق ضلعی چیئرمین زاہد اقبال نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس جاری کرنا وزارت اطلاعات کا آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔

میڈیا کا گلا دبانے اور حق سچ کی آواز بلند کرنے والوں کے خلاف انتقامی راہ ہموار کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔ یہ آرڈیننس حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ اگر حکومت کا مقصد سوشل میڈیا کی اصلاح ہوتی تو یہ قانون پارلیمنٹ میں لایا جاتا۔

پیکا آرڈیننس کی مذمت ملک بھر کے صحافتی ادارے اور وکلا کر رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں اس کالے قانون کو نافذ نہیں ہونے دیں گی۔ ہم صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.