پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب زوہیب بٹ کی تنظیم سازی کے حوالے سے چیچہ وطنی آمد
چیچہ وطنی نیوز (ظفر اقبال انصاری سے) صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب زوہیب بٹ کی تنظیم سازی کے حوالے سے چیچہ وطنی آمد، چوہدری واحد غفور جٹ سابق سینئر نائب صدر پی وا ئی او ڈویژن ساہیوال، رانا عابد علی خاں ودیگر ممبران کی طرف سے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتپاک استقبال۔
ان کے ہمراہ آصف خاں بلوچ ڈپٹی سیکرٹری پی وائی او پنجاب، ملک جمشید انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی شیخوپورہ، یاور الطاف ورک تحصیل صدر، رمضان عرف پپو پہلوان سینئر نائب صدر بھی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی وائی او کو ری آرگنائز کر دیا ہے۔ بہت جلد ضلع اور تحصیل لیول پرتنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کے متعلق جو تاثر دیا جارہا ہے کہ پی پی پی کیلئے سروائیو کرنا مشکل ہے تویہ انکی کم عقلی ہے، ہم جب یوتھ کے حوالے سے کام کرنے جاتے ہیں تو یوتھ کی طرف سے ہمیں پوزٹیو رسپانس ملتا ہے۔اس سے ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے۔ یوتھ کی خواہش ہے کہ پی وائی او کے پلیٹ فارم سے ان کوذمہ داریاں سونپی جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پہلے آٹھ ماہ میں ہی ایکسپوز ہوچکی ہے۔ سوشل میڈیا پر 8 ماہ پہلے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے آج اپنی پوسٹوں میں حکومتی ناقص پالیسیوں پر شدید تنقید اور شرمندگی کا اظہار کر رہے ہیں. جس کی وجہ سے مڈل کلاس اور یوتھ میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
مایوس یوتھ کیلئے پاکستان کے اندربلاول بھٹو زرداری بہترین چوائس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری یوتھ کو مایوسی سے نہ صرف نکال سکتے ہیں بلکہ یوتھ کے ایشوز مثلا نوجوانوں کیلئے ملازمت، ایجوکیشن کے مسائل، کلچرل یوتھ ایشوز، کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.
موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے یو تھ جس تیزی سے مایوس ہورہی ہے اتنی ہی تیزی سے یوتھ پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا حصہ بنے گی۔
اس موقع پر زوہیب بٹ نے چوہدری واحد غفور جٹ، راناعابد علی خاں، عظیم خان پٹھان، خلیفہ اصغر علی قادری، چوہدری ضیاء، علی خان ، راناحسن سردار، کاخشی درویدی، راناظہیر خاں کا چیچہ وطنی آمد پر پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔