ساہیوال:ضلعی انتظامیہ پٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – 25 نومبر 2021 – با تسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، ساہیوال ) پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے دوران ضلعی انتظامیہ پٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر واجد شاہ کی ہدایت پر سول ڈیفینس آفیسر نے پٹرول پمپس کے دورے کیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی پمپس مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

جہاز گراؤنڈ پی ایس او پمپ ، نیازی فلنگ سٹیشن فریڈ ٹائون پر پٹرول کی سپلائی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ حالیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، پٹرول پمپس ایسوسی ایشن اور کمپنیوں کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے۔

بلاتعطل سپلائی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے، ترجمان ضلعی انتظامیہ

دوسری جانب ملک کے دوسرے شہروں کی طرح چیچہ وطنی اور ساہیوال میں بھی آج پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کر رکھی ھے، تقریباً تمام پٹرول پمپ بند ہیں، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ھے۔

About Arshad

Arshad
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں، چیچہ وطنی نیوز پر آپ اردو ادب اور کالمز کی کیٹیگریز اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے