شیخ فاضل : 2 روزہ عظیم الشان عرس اختتام پذیر، گورنر پنجاب کی شرکت
شیخ فاضل (چیچہ وطنی نیوز – 7 نومبر 2021 – چوہدری غلام دستگیر سہو) سلسلہ چشتیہ نظامیہ سلیمانیہ کے عظیم روحانی پیشوا شہنشاہِ ولائیت شہبازِ طریقت حضرت خواجہ صوفی اللہ داد سہو قدس سرہ العزیز کا 134 واں اور تاجدارِ تصوّف حضور خواجہ نور محمد سہو سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ کا 92 واں سالانہ 2 روزہ عظیم الشان عرس مبارک زیرِ صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب شیخِ طریقت حضرت خواجہ نور محمد سہو بمقام النور پیلس شیخ فاضل شریف اختتام پذیر ہو گیا۔
عرس مبارک میں عظیم المرتبت مشائخ عظام علماء ملک پاکستان کے عظیم نعت خواں اہم سیاسی شخصیات، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، جسٹس افتخار شاہ دنیا بھر کی عظیم درگاہوں کے سجادگان دیوان احمد مسعود چشتی، مہر فرید الحق گولڑہ شریف، سید ابوالحسن گیلانی، دیوان علی مسعود، سید فہد شاہ،سید بابر علی، خواجہ عامر کوریجہ، دیوان مودود مسعود چشتی، سید عمران محبوب الحسن، سید مزین ہاشمی، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف رائے حسن نواز خاں، وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی ؤ صوبائی اسمبلی رائے مرتضی اقبال ایڈووکیٹ،سید صمصام بخاری، ملک نعمان لنگڑیال، آشفہ ریاض، سید نسیم مہندی حسن، رانا ریاض احمد خاں، ملک ارشد نوید، اسلم خاں لودھی، پیر علی عباس، چوہدری شعیب رحیم وتھرا، پیر صدیق، سرفراز چشتی ایڈووکیٹ، چوہدری علی رضا سندھو، میاں اکمل وینس، معروف قانون دان ایم شہباز سہو، چوہدری نیاز احمد سہو، رہنما پاکستان چوہدری غلام دستگیر سہو، صدر غازی آباد پریس کلب سعید جوئیہ، جنرل سیکرٹری انجینئر چوہدری ضیاء الاسلام سہو، سرپرست مرکزی انجمن تاجران غازی آباد چوہدری احسن غفور، جنرل سیکرٹری رانا بشارت، سینئر نائب صدر رانا آصف فاروق،سمیع اللہ سہو، بلال جھورڈ، رانا ارسلان فرید ٹکا،عبدالمتین، رانا ارتضیٰ رحم،میاں عبدالروف، پروفیسر سراج سہو، کرنل قطب سہو، چوہدری فاروق سہو، چوہدری لطیف سہو، چوہدری امین سہو کے علاؤہ دنیا بھر سے ہزاروں مریدین نے اس نورانی و روحانی محفل میں شرکت کی۔
اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر خواجہ نور محمد سہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کی ناراضگی سے بچنے کے لیے ہمیں اور ہمارے آنے والی نسلوں کو دینی دنیا تعلیم کے ساتھ ان کی بہتر تربیت بھی کرنا ہوگی. انکے دلوں میں عشق مصطفیٰ کی محبت بڑھانے کے لیے ان کو ایسا ماحول پیدا کر کے دیں تاکہ وہ مکمل وہ سچے مسلمان بن کر دین اسلام کی بلندی کے لیے کام کر سکیں۔
کیو ٹی وی چینل کے مالکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وہ اپنے چینل کے ذریعے لوگوں میں اسلام کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں. ہمارے بزرگوں نے عرصہ دراز سے برصغیر ایشیاء میں اسلام پھیلانے کے لیے محنت کی اللہ تعالیٰ کے کرم آج بھی ان کی خدمات کی وجہ سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں.
عرس مبارک کے موقع پر ایک پیغام دینا چاہتا ہوں اپنے بچوں کو عاشق رسول بنائیں بلند مقام ملے گا. تمام مسلمان بھائیوں کے ساتھ اتفاق اتحاد باہمی بھائی چارے کی فضا قائم کریں اپنے کسی مسلمان بھائی کو تکلیف نہ دیں. اپنے والدین کی خدمت کریں. آخر میں انہوں نے عرس مبارک پر تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔