یونیورسٹی آف ساہیوال میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح، مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 3100 پودے فراہم کیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے یونیورسٹی آف ساہیوال میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عاصم سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے شجرکاری نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے بچوں کو شجرکاری مہم میں شامل کرنے کا مقصد ان میں درختوں کی حفاظت کا جذبہ اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے تمام لوگ اپنے اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں اور اس کی دیکھ بھال کی بھی ذمہ داری لیں کیونکہ اس فائدہ نہ صرف ہمیں ہوگا بلکہ آنے والے نسلیں بھی اس سے مستفید ہونگی۔ اس موقع پر ایک واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔