لانگ مارچ میں شرکت کے لیے چیچہ وطنی سے 26 مارچ کو روانہ ہوں گے، چوہدری طفیل جٹ

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں شرکت کے لیے چیچہ وطنی سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا.
احتجاجی قافلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل جٹ، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری زاہد اقبال، ممبر صوبائی اسمبلی رانا ریاض احمد خاں، چوہدری شاہد منیر فاروق، صوبائی رہنما رانا نعیم الرحمان خاں شامل ہوں گے.
لاہور پہنچنے پر یہ قافلہ مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے قافلے میں شامل ہو کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائے گا.