Training in police line sahiwal

پولیس لائنز ساہیوال میں سیکیورٹی کمپنیز کے گارڈز کی ویپن ٹریننگ جاری

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – 8 نومبر 2021 – ترجمان پولیس ) ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کے احکامات کی روشنی میں سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی ویپن ٹریننگ جاری، کسی بھی واردات کی صورت میں اپنائی جانے والی ٹیکٹس اور حکمت عملی کے متعلق بریفننگ.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کے احکامات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا افتخار کی زیر نگرانی انچارج ایلیٹ ساجد نواز نےضلع ساہیوال میں موجود تمام پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز جنہوں نے اپنے سیکیورٹی گارڈز مختلف بینکس ، پیٹرول پمپس، شاپنگ پلازہ اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ تعینات کیے ہیں، ان کو اسلحہ چلانے کے حوالے سے تربیت دی ۔

ان کے ویپنز کو چیک کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آپ کو ہمارے تربیت یافتہ سٹاف ٹریننگ مہیا کر رہے ہیں.

لہذا آپ کو چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی چاک و چوبند ہو کر سر انجام دیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ تھانہ کی پولیس یا 15 پر اطلاع دیں۔علاوہ ازیں سیکیورٹی گارڈز کو کسی بھی واردات کی صور ت میں اپنائی جانے والی حکمت عملی اور ٹیکٹس کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

About Arshad

Arshad
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں، چیچہ وطنی نیوز پر آپ اردو ادب اور کالمز کی کیٹیگریز اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے