پولیو فری ساہیوال کے عزم کیساتھ چوتھی پولیو مہم کا آغاز
ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – 13 دسمبر 2021 – سلمان خالد ) پولیو فری ساہیوال کے عزم کیساتھ چوتھی پولیو مہم کا آج پہلا دن ہے۔
محکمہ صحت ساہیوال کی 1732 ٹیمیں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔
پولیو فری ساہیوال مہم کے لئے 1529 موبائل ٹیمیں، 89 فکسڈ ٹیمیں اور 114 ٹرانزٹ ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔
حکومت پنجاب کی طرف سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 4 لاکھ 92 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
17 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ نے والدین سے ٹیموں کیساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔
بچے ہماری روشن کل، پولیو سے محفوظ رہنے کا واحد حل قطرے ہیں۔ ضلعی محکموں کے افسران ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں۔ محکمہ صحت 100 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت حاصل کرے، واجد علی شاہ