پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج کی ٹیچنگ ہسپتال کے سٹاف سے تعارفی ملاقات

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد عمران حسان خان نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ان کی بنیادی ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
حکومت غریب عوام کو معیاری صحت کی دستیابی کے لئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذا ڈاکٹرز کو اپنے فرائض ذمہ داری اور نیک نیتی سے ادا کرنے چاہئیں.
انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ہسپتال کے تمام شعبوں کے سربراہان سے تعارفی ملاقات میں کہی جس میں ڈاکٹر اختر محبوب ، ڈاکٹر عبدالستار چانڈیا ، ڈاکٹر نثار احمد سعیدی ، ڈاکٹر صفیہ اظہار ، ڈاکٹر زریں امجد ، ڈاکٹر رئیس عباس لیل ، ڈاکٹر محمد سلیم اختر ، ڈاکٹر محمد وسیم ، ڈاکٹر سمیع اللہ ، ڈاکٹر عطا لطیف اور پروفیسر نادر خان نے بھی شرکت کی.
انہو ں نے ہدایت کی کہ ہر وارڈ خصوصا سرجری ، میڈیسن ،گائنی اور چلڈرن وارڈز میں ایک سینئر رجسٹرار لازمی ڈیوٹی پر موجود رہے تاکہ مریضوں کو فوری علاج میسر آ سکے.
انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شام کو وارڈ کا وزٹ کریں گے تا کہ مریضوں کو میسر طبی سہولیات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا سکے.