گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹاؤن ساہیوال میں کلچرل ڈے تقریبات

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن پروفیسر محمد مسعود فریدی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی متوازن شخصیت سازی کیلئے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

کالجز میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ساہیوال ڈویژن کے تمام کالجز میں کلچرل ڈے منائے جا رہے ہیں جو خوش آئند ہیں.

کلچرل ڈے کے انعقاد سے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور مواقع مل رہے ہیں. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹاؤن ساہیوال میں کلچرل ڈے کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

تحریک انصاف کے رہنما شیخ محمد چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ، کالج پرنسپل سمیرا نسیم، وائس پرنسپل مسز زہرہ شبیر، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی.

طالبات نے کلچرل ڈے میں پنجاب کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے سٹالز لگائے جن میں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل سمیرا نسیم نے کہا کہ کلچرل ڈے منانے کا مقصد طالبات کو اپنے خطے کی ثقافت اور رسم و رواج سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ پنجاب کی عظیم ثقافت پر فخر کر سکیں.

انہوں نے بتایا کہ کلچرل ڈے منانے میں مسز شکیبہ حیدر، مسز ثناء ظہیر اور فاطمہ نوشین نے اہم کردار ادا کیا اور طالبات کی بھرپور معاونت کی. کلچرل ڈے کی مناسبت سے طالبات نے ٹیبلو اور خاکے پیش کئے اور پنجاب کی ثقافت اجاگر کرنے کے لئے مختلف سٹال لگائے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.