پنجاب حکومت نے تمام لینڈ ریکارڈ سسٹم کو یونیورسل کر دیا
لاہور ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) حکومت پنجاب نے اب پنجاب کے تمام لینڈ ریکارڈ سسٹم کو یونیورسل کر دیا ہے. پنجاب بھر کے شہری اب کہیں سے بھی اپنی جائیداد کی نقولات فرد ضمانت و دیگر ریکارڈ چیک بھی کر سکتے ہیں.
جبکہ پٹواری صرف اور صرف اپنے حلقہ یعنی 2 یا 4 گاؤں کی حد تک انتقال وغیرہ درج کر سکتا ہے. اس کی بنیادی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں.
اب آپ اپنی مرضی سے پورے پنجاب میں جہاں چاہیں اپنی جائیداد کی ٹرانزیکشن کر سکتے ہیں. اس حوالے سے جلد ہی ٹوٹیفکیشن بھی جاری ہو جائے گا. چیچہ وطنی کے شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے.