پنجاب لوک لہر کے چیئرمین قسور مبارک بٹ کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) پنجاب لوک لہر کے چیئرمین قسور مبارک بٹ کی جانب سے عدالتی احکامات کی روشنی میں پنجابی کو پرائمری سےگریجو یشن تک ذریعہ تعلیم بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو یاداشت پیش کی گئی.

تاکہ اسے صوبائی حکومت کوعمل درآمد کیلئے بھجوایا جاسکے۔ راجہ جہانگیر قمر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب لوک لہر کے ہمراہ وکلاء، صحافی، سول سوسا ئٹی کے نمائندگان اور پنجاب لوک لہر کے ایکٹوسٹ کی بڑی تعداد موجود تھی –

پنجاب لوک لہر کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور وفد کو پنجاب کی ثقافت کی علامت کالے کھیس اور سنہری پیلے رنگوں سے مزین پٹکے پہنائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کہا کہ میں پنجابی کو پنجاب میں ذریعہ تعلیم بنانے کیلئے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھرپور کوشش کروں گا اور پنجاب لوک لہر کی طرف سے پیش کئے گئے میمورنڈم کو اپنی سفارشات کے ساتھ بھجواوں گا. تاکہ اس ضمن میں آئینی و قانونی احکامات پر عمل درآمد کرواتے ہوئے قانون سازی کے بعد اطلاق کروایا جا سکے۔

مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقعہ پر پنجاب لوک لہر کی طرف سے ساہیوال ڈویژن کے پنجابی پیاروں پر مشتمل ریلیاں دربار بابافرید گنج شکر رح پر عظیم جلسہ اور چادر پوشی و دعا کے بعد پنجاب و پنجابی کی وحدت کو قائم رکھتے ہوئے پنجابی کو پنجاب کی تعلیمی سرکاری قومی زبان بنانے کے بھرپور جدوجہد کا عہد کیا جائے گا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.