گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی اسکول چیچہ وطنی میں پنجابی کلچر ڈے کا انعقاد

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچہ وطنی میں پنجابی کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا. سکول میں پنجاب کے تمام رنگوں کی جھلک دکھائی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی خادم حسین موہل( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ساہیوال) ، تنویر احمد غزالی ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال)، ریاض الحق ( ایڈیشنل ڈائریکٹر ساہیوال)، رانا عابد علی خاں ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال) ، لیاقت علی نوید ( سابقہ پرنسپل و صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ساہیوال) اور افتخار احمد علوی ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چیچہ وطنی) تھے۔

مہمانوں کا استقبال ڈھول کی تھاپ ، بچوں کی سلامی ، اسکاوٹ کلیپ اور کیڈٹ بچوں نے آرمی اسٹائل میں سلامی پیش کی۔
کیڈٹ بچوں نےگارڈ آف آنر پیش کیا ۔ معزز مہمانوں کو پی ای ٹی ظہیر احمد فاروقی اور پی ای ٹی شہباز اکرم نے پنجاب کے مختلف کھیل دکھائے ۔

جن میں گلی ڈنڈا، باندر کلہ، پٹھو گرم، کبڈی، فٹبال، رسہ کشی، وانجھو، کشتی اور کرکٹ شامل ہیں. اس کے بعد معزز مہمانوں کو جاوید اقبال رندھاوا اور ظہیر احمد فاروقی نے پنجابی کلچر کے مختلف اسٹال دکھائے جن میں کھانے ، زمنیدارہ، پنچائیت، مدرسہ، نائی، ترکھان، برتن بنانے، میلہ اور پنجابی کلچر کی شادی دکھائی گئی.

کمپئرنگ کے فرائض جناب خالد محمود ( پنجابی لیکچرر) نے دئیے۔ ملک تلمیز الحسنین مدرسہ ھذا نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شیخ محمد حنیف، ملک الطاف ،رانا محمد اکرم، احسن بشیر، عبد الرحمٰن ، محمد غوث ، محمد عمران، محمد کاشف، شاہد حفیظ ، علی رضا، قاضی آفتاب اور طارق جی بھی موجود تھے ۔

تقریب کے اختتام پر دہم اور نہم کلاس میں ساہیوال بورڈ ٹاپ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.