ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کا قیوم ہسپتال کا تفصیلی دورہ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے قیوم ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کی ایمرجنسی، وارڈز اور آوٹ ڈور چیک کئے۔

انہوں نے ایمرجنسی میں واش رومز کی ناقص صفائی اور مریضوں کے رش پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ واش رومز کو دن میں کئی بار صاف کرایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کی انٹرنس اور برآمدوں پر پلانٹرز رکھ کر انہیں خوبصورت بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنرمحمد اویس ملک نے سائیکاٹری اور گیسٹرو وارڈز کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہسپتال کے طبی عملے کی بروقت حاضری بھی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی مشنری جذبے سے ادا کریں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.