تعلیمی بورڈ ساہیوال کی جانب سے کیو آر کوڈ مانیٹرنگ کا آغاز
کیو آر کوڈ مانیٹرنگ کا مقصد پیپرز کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر مانیٹرنگ کرنا ہے.
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی جانب سے کیو آر کوڈ مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے. کیو آر کوڈ مانیٹرنگ کا مقصد پیپرز کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر مانیٹرنگ کرنا ہے.
کیو آر کوڈ کے استعمال سے سوالیہ پییر کو غیرقانونی طریقہ سے اوپن کرنے کی نشائدہی ممکن ہو سکے گی۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئرمین بورڈ شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں کیوآر کوڈ مانیٹرنگ کا افتتاح کیا۔
ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر سمیت بورڈ کی متعلقہ برانچ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ساہیوال بورڈ کے پیپرز کی فول پروف ترسیل کے لئے انٹرمیڈیٹ امتحان میں پیپرز کی ہر سطح پر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پیپر کی ترسیل کے ہر مرحلے پر ذمہ داری کو بھی فکس کیا جائے۔ کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے کیو آر کوڈ سے سوالیہ پیپرز کے بنڈل کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار بارے تفصیلی بریفنگ دی۔