قائد اعظم کے یوم ولادت پر گورنمٹ ہائی سکول ساہیوال میں تقریب

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – 25 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پرگورنمٹ ہائی سکول ساہیوال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی ہے.

تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر ساہیوال، ایجوکیشن افسران اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی. تقریب میں بچوں نے بانی پاکستان کے فرموادت پر تقاریر کیں.

ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ولولہ انگیز قیادت کی صورت میں مسلمانوں کے لئے آزاد وطن کا خواب حقیقیت میں بدلا. قائداعظم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے. تحمل، برداشت، رواداری پر مبنی معاشرے کا قیام محمد علی جناح کا خواب تھا. عظیم قائد کے بتائے رہنما اصولوں پر عمل کرکے دنیا میں بلند مقام حاصل کیا جاسکتا ہے.

تقریب کا نام ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق "اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان ” رکھا گیا تھا ۔ سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ اگر پوری قوم جناب قائد کے فرمان کے مطابق وطن پرستی اختیا کریں تو کوئی دشمن عناصر اس قوم کو پسپا نہیں کرسکتے ۔

پرنسپل سکول و ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ساہیوال نے یہ بتایا کہ بڑے عرصے بعد ٹھیک 25 دسمبر کے دن حضرت قائد کا دن منایا جا رہا ہے جو ہر دو بڑے افسران جناب ڈی سی صاحب اور سی ای او صاحب کی سوچ کا پیش خیمہ ہے ۔ خادم حسین موہل ڈی ای او سیکنڈری اور یسین خان بلوچ سینئر ہیڈ ماسٹر صاحب نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ڈی سی ساہیوال نے خوبصورت انداز میں ملی نغمہ پڑھنے والے علی شعیب کو انعام دیا ۔ تقریر کرنے والے بچے کو شاباش دی ۔ ڈی سی صاحب نے خوبصورت محفل سجانے پر اور گورنمنٹ ہائی سکول کی 140 سالہ قدیم عمارت کو بطور ثقافتی ورثہ بچانے کے لیے پرنسپل اور سی ای او ایجوکیشن کو شاباش دی ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.